ترجیحات کا اعلان

سعودی ولی عہد کا تحقیق و ترقی کے شعبے کیلئے قومی ترجیحات کا اعلان

ریاض (عکس آن لائن) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے تحقیق و ایجاد کے شعبے میں قومی ترجیحات کا اعلان کیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق صحت،ماحولیاتی استحکام،بنیادی ضروریات،توانائی و صنعت ترجیحات میں شامل ہیں۔سعودی میڈیا کا کہنا تھا کہ اس سے 2040 تک قومی معیشت میں60 ارب ریال کا اضافہ ہوگا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بتایا کہ ریسرچ اور ایجاد کے شعبے کے تحت مستقبل کیلئے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب دنیا میں جدت کیحوالے سے قیادت کرنے والے ممالک میں شامل ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں