محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بدھ کو ترکی کا دورہ کریں گے

انقرہ(عکس آن لائن)2018 میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد پہلی مرتبہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 22 جون کو ترکی کا دورہ کریں گے۔سعودی ولی عہد کے دورہ ترکی سے متعلق بات سینئر ترک عہدیدار نے فرانسیسی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ترک عہدیدار نے مزید بتایا کہ دورے کی تفصیلات کا اعلان ہفتے کے آخر میں کیا جائے گا، دورے کے دوران دونوں ممالک کئی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ ولی عہد کا دورہ دارالحکومت انقرہ میں ہونے کی امید ہے لیکن یہ ابھی حتمی نہیں، دورے کے مقام کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

ترکی کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات سعودی صحافی کے قتل سے قبل ہی کشیدہ تھے جبکہ ترکی نے خلیجی ریاست پر ریاض کے زیرقیادت ناکہ بندی کے دوران قطر کی حمایت کی تھی لیکن جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تین سال تک تعلقات سرد مہری کا شکار رہے۔اب جب کہ ترکی کے صدارتی انتخابات میں ایک سال کا وقت رہ گیا ہے، اس لیے مہنگائی اور زندگی گزارنے کے لیے درکار بنیادی اشیا کی قیمتوں کے بحران کے دوران رجب طیب اردوان خلیجی ممالک کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں