سعودی ولی عہد

سعودی ولی عہد جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے بالی روانہ

ریاض(عکس آن لائن)سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں منعقد ہونے والے گروپ 20 کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے مملکت سے روانہ ہوگئے ۔سعودی پریس ایجنسی کی اطلاع کے مطابق ولی عہد متعدد دیگر ایشیائی ممالک کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ اپنے ہم منصب رہ نماں سے ملاقات کریں گے اور ان سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دل چسپی کے امور پرتبادلہ خیال کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں