شاہ سلمان

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اسپتال میں داخل

ریاض(عکس آن لائن) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے دل کے پیس میکر کی بیٹری کی تبدیلی اور اہم طبی ٹیسٹ کے لیے عارضی طور پراسپتال میں داخل کیئے گئے۔سعودی میڈیا کے مطابق فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کو تھوڑی دیر کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں معمول کے طبی ٹیسٹ ہوئے اور ان کے پیس میکر کی بیٹریاں تبدیل کی گئیں۔ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کا معائنہ بھی کیا اور ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا جس کے بعد انھیں گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

اس موقع پر ولی عہد محمد بن سلمان بھی اسپتال میں موجود تھے اور اپنے والد سعودی فرمانروا کی طبیعت کے حوالے سے ڈاکٹرز کی ٹیم سے معلومات بھی لیتے رہے۔واضح رہے کہ سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کا گزشتہ برس جولائی میں ایک سرجری بھی ہوئی تھی جس کے بعد سے انھوں نے اپنی سرگرمیوں کو محدود کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں