ای ویزا متعارف

سعودی عرب نے ویزا اسٹیکرختم کردئیے،سات ممالک میں ای ویزا متعارف

ریاض( عکس آن لائن)سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے سات ممالک میں ویزا اسٹیکروں کی جگہ الیکٹرانک ویزے متعارف کرانے کااعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، بنگلہ دیش، بھارت، فلپائن اور انڈونیشیا میں مملکت کے سفارتی مشنوں میں یکم مئی سے کیوآرکوڈ کے ساتھ ای ویزا کے استعمال کا نیا اقدام نافذالعمل ہوچکا ہے۔

اس نے مزیدکہا کہ یہ اقدام ویزا کے حصول کے طریق کارکو خودکاربنانے اور وزارت کی طرف سے مہیاکی جانے والی قونصلر خدمات کے معیارکو بہتربنانے کے ساتھ ساتھ کام،اقامتی اورسیاحتی یا وزٹ ویزا جاری کرنے کے میکانزم کوتیارکرنیکی کوششوں کا حصہ ہے۔سعودی عرب نے حال ہی میں ویزا کے طریق کار میں تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں اور ویزا قوانین میں نرمی کی ہے، جس سے زیادہ سے زیادہ سیاحوں اورغیر ملکی کاروباری اداروں کو مملکت میں آنے کے لیے راغب کیا جا رہا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ویزا کے طریق کارمیں تبدیلی کااعلان ایسے وقت میں کیاہے جب خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے رکن ممالک کے درمیان ممکنہ طور پرعلاقائی شینگن طرز کے مشترکہ ویزے کے اجرا کے لیے بات چیت جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں