پاکستان ویمنز

سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ (آج)سے شروع ہوگا

لاہور(عکس آن لائن) سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ (آج)ہفتہ سے کراچی میں شروع ہوگا، کھلاڑی بائیو سیکیور ببل کی پابندیوں سے آزاد ہوں گی۔سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پر مشتمل ہوم سیریز کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 18 مئی تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں جاری جاری رہے گا۔

کیمپ میں 26 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے جن میں کپتان ،بسمہ معروف، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا شامل نہیں ہیں، یہ چاروں کرکٹرز دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلیں گی اور 17 مئی کو قومی کیمپ جوائن کریں گی۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 24 مئی سے کراچی میں کھیلی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں