سری لنکا

سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

کولمبو(عکس آن لائن) سری لنکا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 24 جون کو آر پریما داسا سٹیدیم ، کولمبو میں کھیلا جائے گا،میزبان ٹیم کو کینگروز کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کاپانچواں اور آخری ون ڈے میچ 24 جون کو کھیلا جائے گا، پہلے دو ون ڈے پالے کیلی میں کھیلے گئے جبکہ آخری تین ون ڈے کولمبو کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں آئی لینڈرز کو 2 وکٹوں سے ہرا یا تھاجبکہ سری لنکن ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 26 رنز سے شکست دے دی ، تیسرے میچ میں بھی میزبان ٹیم نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں جبکہ چوتھے میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 4 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-3 کی برتری حاصل کرلی ہے،اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں