نتائج کا اعلان

سرگودہا بورڈ نے انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کردیا

سرگودہا(عکس آن لائن):بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودہا نے ایف ایس سی / ایف اے (پارٹ ٹو)کے سالانہ امتحان 2022 کے نتیجے کا اعلان کر دیا۔امتحان میں کل44621 امیدواروں نے حصہ لیاجن میں سے 35722 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 80.06 فیصد رہا۔

کمشنر / چیئرپرسن تعلیمی بورڈ مریم خان کی جانب سے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر نتیجہ ان لائن کیا۔ اس موقع پرسیکرٹری بورڈ ڈاکٹر محسن عباس اور کنٹرولر امتحانات ریاض قدیر بھٹی کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں