سرگودھا

سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،جواری گروپ گرفتار

سرگودھا(نمائندہ عکس آن لائن) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا طارق عرفان نے سب انسپکٹر محمد عثمان وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مین گیٹ عیدگاہ کے سامنے ریڈ کرکے بذریعہ لڈو دانہ جواءکھیلتے ہوئے ملزمان محمد ظفر ، محمدیونس، احمد شیر، سجاد، محمد نعیم، منیب ، فتح خان اور غلام محمد کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے انکے قبضہ سے داو پر لگی رقم مبلغ 6930روپے اور لڈودانہ برآمد کرکے قماربازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں