سرفراز احمد ہمارے فیوچر پلانز کا حصہ ہیں، ہارون رشید

کراچی (عکس آن لائن)قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ سرفراز احمد ہمارے فیوچر پلانز کا حصہ ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سرفراز کی اسکواڈ میں شمولیت کا حتمی فیصلہ گرانڈ اور میچز کہاں ہیں یہ شیڈول آنے کے بعد کیا جائے گا، ابھی ہر کھلاڑی کو پلانز دے دیے گئے ہیں اور سب اپنے تئیں انفرادی طور پر پریکٹس بھی کررہے ہیں، سرفراز بھی اپنی ٹریننگ کررہے ہیں۔

ہارون رشید نے کہا کہ سرفراز کو ورلڈکپ میں وکٹ کیپر بیٹسمین کے طور پر بھیجاجائے گا نہ کہ وکٹ کیپر کے طور پر ،سرفراز کا انتخاب بیٹنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا، ورلڈکپ اسکواڈ میں دو وکٹ کیپر جائیں گے لیکن سرفراز جائیں گے یا حارث اس کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی مل بیٹھ کر کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں