سخاوت ناز

سخاوت ناز نے نجی ٹی وی چینل کے نئے مزاحیہ پروگرام ” غیر سیاسی تھیٹر “کی ریکارڈنگ میں حصہ

لاہور(عکس آن لائن)نامور کامیڈین سخاوت ناز نے نجی ٹی وی چینل کے نئےمزاحیہ پروگرام کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا ۔ نجی ٹی وی سے پیش کئے جانے والے مزاحیہ پروگرام ” غیر سیاسی تھیٹر “ کی ریکارڈنگ میں اداکار سخاوت ناز کے ہمراہ چاند برال ، طاہر نوشاد، اسرار شاہ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جبکہ اس شو کی میزبانی کے فرائض نامور شاعر اور رائٹر وصی شاہ انجام دیں گے ۔مزاحیہ پروگرام کا پرومو پہلے ہی مکمل ہو کر آن ائیر ہو چکا ہے جبکہ شو کی ریکارڈنگ مکمل ہونے کے بعد اسے نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں