سبز مرچ

سبز مرچ کے کوڑھ کی بیمار ی سے بچاؤ کیلئے سفارش کر دہ زہر سپرے کریں ،زرعی ماہرین

سلانوالی (عکس آن لائن) زرعی ماہرین نے سبزمرچ کے کاشت کار وں کوآگا ہ کیاہے کہ و ہ مرچ کے کوڑ ھ کی بیمار ی ابتدائی پھل پر گول گہر ے دھبوں کی صورت میں ظاہرہوتی ہے جس سے پھل درمیان سے سیا ہ اور آخیر میں سارا پھل گل سڑ جاتا ہے جو پھل بنتا ہے و ہ بھی چھوٹا اورنہ ہونے کے برا بر ہوتا ہے مرچ کے تنے کا گلاؤ ں کے حملہ سے پودے کا تنا زمین کی سطح کے بالکل قریب سے گل جاتا ہے بعدازاں سارا پودا سو کھ جاتا ہے

ا س بیماری کا حملہ عام طو پرنیچی جگہوں پر ہوتاہے اس بیماری سے بچاؤ کیلئے محکمہ زراعت توسیع وپیسٹ وارننگ کے فیلڈ عملہ کی سفارش کر د ہ زہر اس طرح سپرے کریں کہ اس کے اردگرد والی مٹی بھی گیلی ہوجائے پودوں کا معائنہ کرتے رہیں اور متاثر ہ پتوں اور پودوں کا اکھا ڑ کر تلف کردیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں