سبزمرچ

سبزمرچ کے کاشتکاراچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں ترجمان محکمہ زراعت قصور

قصور(عکس آن لائن):ترجمان محکمہ زراعت نے سبزمرچ کے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ اچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں مرچ کے کوڑھ کی بیماری کے حملہ سے پیداوارمیں کمی واقع ہوتی ہے یہ بیماری ابتدائی پھل پرگول گہرے دھبوں کیہ صورت میں ظاہرہوتی ہے جیسے جیسے یہ دھبے پھیلتے جاتے ہیں اورآخرمیں سارا پھل سیاہ ہو کر گل سڑجاتاہےپتوں کے موڑاں کیوجہ سے پتے چڑمڑہوجاتے ہیںپھول جھڑجاتے ہیں اور جو پھول بنتاہے وہ بھی چھوٹا ہوتاہے۔

انہوں نے بتایاکہ مرچ کا مرجھاکی بیماری پتوں پر گول یہ نوک دار بھورے داغوں کی صورت میں ظاہرہوتی ہے جوبعدمیں سیاہ رنگت اختیار کرلیتے ہیںمرچ کے تنا کا گلا کے حملہ سے پودے کا تنازمین کی سطح کے بالکل قریب سے گل جاتاہے بعدازاں سارا پھول سوکھ جاتاہے اس بیماری سے بچا کیلئے پھل آوری سے پہلے ٹاپسن ایم ریڈومل گولڈ یہ متبادل زہرین 3تا5مرتبہ بدل کر سپرے کریںبیماریوں کے بروقت تدارک کیلئے پودوں کا وقفے وقفے سے معائنہ کرتے رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں