شعیب اختر

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا دل صارف کا تبصرہ سن کر ٹوٹ گیا

راولپنڈی (عکس آن لائن) پاکستان قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا دل صارف کا تبصرہ سن کر ٹوٹ گیا۔ٹوئٹر پر حال ہی میں شعیب اختر کی جانب سے مداحوں کے ساتھ ایک مزاحیہ سرگرمی شروع کی گئی،شعیب اختر نے ٹوئٹر پر اپنی جرسی کی دو تصاویر شیئر کیں اور مداحوں سے سوال کیا کہ بتائیں یہ جرسی کب کی ہے؟ ساتھ میں اسپیڈ اسٹار نے مداحوں سے اس جرسی میں پہنی ہوئی اپنی تصویر شیئر کرنے کا بھی کہا۔

سابق فاسٹ بولر نے اپنی اس سرگرمی میں نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کو بورنگ بھی کہا جس پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میچ آپ کے یوٹیوب چینل پر کیے جانے والے تبصروں سے تو کم ہی بورنگ ہے۔شعیب نے اس کے جواب میں کہا کہ ‘میرا دل ٹوٹ گیا ہے، رات کو نیند بھی نہیں آئے گی اب تو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں