زیلنسکی

زیلنسکی کا امریکا پر امن قائم ہونے تک مضبوط اتحادبرقرار رکھنے پر زور

کیف (عکس آن لائن)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین میں امن کے دوبارہ قیام تک مضبوط اتحاد کو برقرار رکھیں۔ زیلنسکی نے کیف سے ایک ویڈیو خطاب میں یو ایس فریڈم میڈل حاصل کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے کہتا ہوں کہ آپ ابھی کی طرح ایک مضبوط اتحاد برقرار رکھیں۔ اس دن تک جب تک ہم وہ تمام اہم الفاظ سنیں گے جن کا ہم نے خواب دیکھا تھا جب تک کہ ہم یہ نہ سن لیں کہ امن قائم ہو گیا ہے ۔زیلنسکی نے 24 فروری کو جنگ کے آغاز کے بعد سے یوکرین کی اہم مالی، فوجی اور سفارتی حمایت کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن اور کانگریس میں دونوں جماعتوں اور ہر امریکی شہری کا شکریہ ادا کیا۔واشنگٹن آٹھ مہینوں سے کیف کا اہم اتحادی رہا ہے، جس نے ماسکو اور روسی معیشت پر بھاری پابندیاں عائد کیں۔ یوکرینی فوج کو دیگر فوجی سازوسامان کے ساتھ ساتھ HIMARS پریزیشن آرٹلری سسٹم بھی فراہم کیا اور یہاں تک کہ زمین پر اہم انٹیلی جنس بھی فراہم کی۔مئی کے وسط میں، امریکی کانگریس نے یوکرین میں جنگ کی کوششوں میں مدد کے لیے 40 بلین ڈالر کی رقم تقسیم کی۔

اپنی تازہ تقریر میں زیلنسکی نے زور دے کر کہا کہ فلاڈیلفیا میڈل آف فریڈم سے نوازا جانا ایک “عظیم اعزاز” ہے لیکن وہ یہ ایوارڈ “یوکرین کی تمام خواتین اور مردوںکو وقف کرنا چاہتے تھے جنہوں نے “دنیا کی سب سے بڑی آمرانہ حکومت کوشکست دینے کے لیے قربانی دی۔انہوں نے بہادر سپاہیوں، رضاکاروںاور توانائی کے شعبے میں کام کرنے والے کارکنان کا ذکر کیا جو روسی میزائلوں اور ایرانی ڈرونز کے الیکٹرک پاور پلانٹس کو نشانہ بنانے کے بعد بجلی کے گرڈ کو آبادی تک محفوظ بنانے کے لیے مرمت کرتے ہیں۔اپنی دس منٹ کی اس ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہآزادی ہمارے لیے کلیدی لفظ ہے جو واقعی تمام یوکرینیوں کو متحد کرتی ہے۔ایک اور تناظر میں زیلنسکی نیاقوام متحدہ میں امریکی سفیر کو بتایا کہ اقوام متحدہ کی ثالثی میں بحیرہ اسود کے اناج کی برآمد کے معاہدے میں توسیع کی جانی چاہیے جس کی وجہ سے یوکرین کی تین بڑی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کی گئی تھی۔زیلنسکی نے کیف میں سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ کے ساتھ بات چیت کے بعد ٹیلی گرام پر لکھا۔ کہ یہ ضروری ہے کہ اناج کا معاہدہ مستقبل میں بھی جاری رہے۔ یوکرین عالمی غذائی تحفظ کا ضامن رہنے کے لیے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں