لاہور (عکس آن لائن) اداکارہ ریشم نے کہا کہ زندگی بہت مختصر ہے اس لئے اسے الجھنوں میں ڈالنے کے بجائے انجوائے کرنا چاہیے، من کے سچے لوگوں کو دوست بنانا میری کمزوری ہے اور یہ لوگ میری زندگی کا اثاثہ ہیں۔ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ بعض لوگوں کو دیکھا ہے جن کی زندگی الجھنوں کا شکار ہونے کی وجہ سے ان سے جڑے ہوئے لوگ بھی بیزار ہو جاتے ہیں۔ ہمیں چاہیے اپنی زندگی انتہائی شفاف طریقے سے اور بغیر الجھنوں کے گزارنے کی تگ و دو کریں جس سے بہت لطف آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسان کو خود کو صرف اپنی ذات کا نہیں سوچنا چاہیے بلکہ اپنے سے جڑے ہوئے لوگوں کابھی خیال رکھنا چاہیے لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ آپ دوسروں کی زندگی میں بے جا مداخلت کریں اور یہی دوستیاں ناراضگی میں تبدیل ہو جائیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی
- جنگ بندی معاہدہ نہ ہونے کا مکمل ذمہ دار اسرائیل ہے، اسماعیل ہنیہ
- امریکیوں سے ہماری وقتا فوقتا ملاقاتیں سود مند ثابت نہیں ہوئیں،شامی صدر
- غزہ میں ابھی تک مقاصد حاصل نہیں ہوئے، اسرائیل
- دورانِ کنسرٹ خاتون مداح عاطف اسلم کے گلے لگ گئی، بوسہ بھی دیا