زمین ڈاٹ کام

زمین ڈاٹ کام کی جانب سے فیصل آباد میں پہلے کامیاب اوپن ہاؤس ایونٹ کا انعقاد

فیصل آباد(نمائندہ عکس)پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام کی جانب سےفیصل آباد کے ریجنل آفس میں پہلے اوپن ہاؤس ایونٹ کا کامیاب انعقاد ہوا ، جس میں شہریوں اور سرمایہ کاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس ایونٹ میں مجموعی طور پر9سے زائد تعمیراتی منصوبے عوام الناس کی دلچسپی کیلئے پیش کئے گئے ۔۔ اوپن ہاؤس ایونٹ میں پیش کردہ منصوبوں کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔

زمین ڈاٹ کام
زمین ڈاٹ کام

اس موقع پر زمین ڈاٹ کام اور البشیر ڈویلپرز کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت فیصل آباد میں تعمیر ہونے والے نئے منصوبےویسٹ کینال ریزیڈنسی کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق زمین ڈاٹ کا م نے حاصل کر لئے ۔تقریب میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز سنٹرل شیخ شجاع اللہ خان ، ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز سنٹرل مظفر مجید اورالبشیر ڈویلپرز کے مالک ظہیر الدین سمیت دیگر وعہدیداران شریک ہوئے۔یہ منصوبہ فیصل آبادکی ویسٹ کینال ایکسپریس وے پربنایا جا رہا ہے ۔ اس لثیر المنزلہ عمارت میں پرتعیش اور شاندار اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے ۔

زمین ڈاٹ کام
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز سنٹرل شیخ شجاع اللہ خان نے کہا کہویسٹ کینال ریزیڈنسی جیسے جدید اپارٹمنٹس فیصل آباد کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک منفرد اضافہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہزمین ڈاٹ کام نے ہمیشہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے بہترین اور قابل اعتماد منصوبوں کو عوام الناس تک پہنچا کر ان کا اعتماد جیتا ہے اور اس ایونٹ کا انعقاد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز سنٹرل مظفر مجید کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے برانڈ پورٹ فولیو کو مْلک گیر بنایا جائے تاکہ مْلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں معیاری پراجیکٹس کا فروغ ہوسکے۔ ،اوپن ہاؤس ایونٹ کا انعقاد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جسے شہریوں نے اپنی بھرپور شرکت سے تاریخی کامیابی سے ہمکنار کیا ہے
البشیر ڈویلپرز کے مالک ظہیر الدین نے کہا کہ اس منصوبے کے تمام اپارٹمنٹس کو عالمی معیار کے مطابق نہ صرف جدید اور منفرد سہولیات دستیاب ہوں گے بلکہ شہر کی سب پرائم لوکیشن کی وجہ سے یہاں سے تمام اہم مقامات تک رسائی بھی آسان ترین ہو گی ۔۔

انہوں نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام بلاشبہ پاکستان کا سب سے بہترین اور موثر ادارہ ہے جو تعمیراتی منصوبوں کو جلد از جلد اور شفاف طریقے سے فروخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج ہم زمین ڈاٹ کام کے ساتھ کام کرنے لگے ہیں اور ادارے کےساتھ طویل المدتی تعلقات کے خواہش مند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں