زمین ڈاٹ کام

زمین ڈاٹ کام کا لاہورمیں کامیاب پراپرٹی سیلزایونٹ کا انعقاد،شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

لاہور (عکس آن لائن ) پاکستان کے موثر ترین رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام کی جانب سے لاہور کے نجی ہوٹل میں پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ایونٹ میں 45 سے زائد سرمایہ کاری کے منصوبے بھی پیش کیے گۓ۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں پیش کردہ منصوبوں کے مارکیٹنگ اورسیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں. پراپرٹی سیلز ایونٹ کے شرکاء کو بہترین ڈیلز اور ڈسکاونٹس بھی دیے گئے۔
زمین ڈاٹ کام

ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز(لاہور) چوہدری لئیق افتخار،ڈائریکٹرز پراجیکٹ سیلزلاہورباسل حفیظ،حافظ عثمان،علی ریحان سمیت دیگراہم عہدیداران نے شرکت کی ۔
‎ زمین ڈاٹ کام کے سینئرڈائریکٹرسیلز(لاہور) چوہدری لئیق افتخار کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام نے پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں نئے رحجانات متعارف کروائے ہیں جس سےانڈسٹری کو فائدہ ہوا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم اس ایونٹ سے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں قابل اعتماد اور منافع بخش سرمایہ کاری کےمواقع سامنے لاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت ٹاکرے کا سب کو شدت سے انتظار رہتا ہے جس کی وجہ سےہم نے عوام کو انٹرٹینمنٹ کی فراہمی کے لۓ لائیو سکرینگ کا بھی انتظام کروایا۔

زمین ڈاٹ کام کے ڈائریکٹرپراجیکٹ سیلز حافظ عثمان سرور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ ایونٹ لاہور کے شہریوں کی رہائشی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوۓ کروایا گیا ہے۔اسطرح کے سیلز ایونٹ کے ذریعے صارفین کو محفوظ سرمایہ کاری کے حوالے سے رہنمائی اور معلومات بھی فراہم کیں-
ایونٹ کے دوران پاکستان بمقابلہ بھارت کے کرکٹ ورلڈ کپ ٹاکرے کی لائیو سکرینگ کے لۓ بڑی سکرین بھی نصب کی گئ۔ ایونٹ کے شرکا نے پراپرٹی کے ساتھ ساتھ میچ کا لطف بھی اٹھایا-

اپنا تبصرہ بھیجیں