زمین ڈاٹ کام

زمین ڈاٹ کام نے ڈی ایچ اے ملتان میں ’بولیورڈ ہائٹس‘کے مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لیے

ملتان(عکس آن لائن) زمین ڈاٹ کام – پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے نے حال ہی میں ڈی ایچ اے ملتان میں’بولیورڈ ہائٹس‘ کے لیے مارکیٹنگ اور سیلز پارٹنر کے طور پر دستخط کیے۔ اس سلسلے میں اعلان ایک دستخطی تقریب کے دوران کیا گیا جو ڈی ایچ اے ملتان اور بلیوارڈ ہائٹس پراجیکٹ کے کنسٹرکشن پارٹنرز کے درمیان منعقد ہوئی۔
بولیوارڈ ہائٹس زمین ڈیویلپمنٹس، ایس ایس بلڈرز گروپ، اور ویلنشیا ریئل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان ایک مشترکہ “آل ان ون” منصوبہ ہے جس میں جدید سہولیات بشمول کمرشل اور رہائشی یونٹس شامل ہیں جو کہ مناسب قیمت میں دستیاب ہیں۔ زمین ڈیویلپمنٹس کو منصوبے کے ڈیزائن کےخصوصی حقوق حاصل ہیں۔

دستخطی تقریب میں سی ای او ایس ایس گروپ رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز فرحان علی بخاری، منیجنگ ڈائریکٹر ویلینشیا ریئل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ محمد خواجہ ابوبکر قادری، اور چیف فنانشل آفیسر ویلینشیا ریئل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز پرائویٹ لمیٹڈ مہر علی مغل، زمین ڈاٹ کام کی سینئر قیادت بشمول کنٹری ہیڈ سیلز احمد بھٹی اور سینئر ڈائریکٹر سیلز سنٹرل شجاع اللہ خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تقریب کے دوران سی ای او ایس ایس گروپ رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز جناب فرحان علی بخاری نے کہا کہ ملتان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بلند و بالا عمارتوں اور پراجیکٹس کی تعمیر، وقت کی ضرورت بنتی جارہی ہے۔ انہوں نے اس حقیقت پر مزید زور دیا کہ بلیوارڈ ہائٹس پراجیکٹ شہر کے رئیل اسٹیٹ کی خواہشات کو پورا کرنے کی طرف ایک بہت بڑا قدم ہو گا۔
زمین ڈاٹ کام کے کنٹری ہیڈ سیلز احمد بھٹی نے اس موقع پر کہا کہ بلیوارڈ ہائٹس ملتان میں رہائش کی مناسبت سے سب سے اعلیٰ پیش رفت میں سے ایک ہے اور اولیاء کے شہر کے رہائشیوں کے لیے منافع کمانے کا ایک بہترین موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایچ اے ملتان، ایس ایس گروپ، ویلنشیا رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ، اور زمین ڈاٹ کام کے درمیان اتحاد نے ملتان کے لوگوں کو مناسب شرح پر کاروبار اور ان کے اپنے گھر کے خواب کے حصول میں مدد گار ثابت ہو گا۔
زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز سنٹرل شجاع اللہ خان نے بھی تقریب سے خطاب کیا، اور پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ترقی لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زمین کے شراکت داروں کی فہرست میں ایس ایس گروپ اور ویلینشیا رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کا اضافہ خوش آئند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں