اداکارہ ریما

ریما نے منفر د پراجیکٹ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر لی

لاہور(عکس آن لائن ) نامور اداکارہ ریما نے منفر د پراجیکٹ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر لی۔ ریما نے بتایا کہ میں نے ایک بڑ ااور منفرد اپراجیکٹ سوچ رکھا ہے جس میں نامور شخصیات سے ملاقات کر کے ان کے انٹر ویوز کروں گی اور ان کے کارنامے دنیا کے سامنے لائے جائیں گے ۔

ریما نے بتایا کہ میں اس پراجیکٹ میں دنیا کے مختلف ممالک کا سفر بھی کروں گی اور مجھے یقین ہے کہ یہ ایک منفرد پراجیکٹ ہوگا جس کا تصور پہلے کسی کے ذہن میں نہیں آیا ہوگا۔ریما نے بتایا کہ رمضان ٹرانسمیشن کے لئے خصوصی طور پر امریکہ سے پاکستان آئی ہوں اور عید الفطر کے بعد دوبارہ امریکہ واپس چلی جائوں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں