مرتضیٰ وہاب

ریسکیو 1122 کے تحت کراچی میں 50 ایمبولینس سے 30 مئی کو آپریشن شروع کیا جائے گا‘ مرتضیٰ وہاب

کراچی(نمائندہ عکس) چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کا کہنا ہے کہ30 مئی کو کراچی میں ریسکیو 1122 سروس شروع کی جائے گی۔سندھ سیکرٹریٹ کراچی میں چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیرصدارت سندھ ریسکیو 1122 سروس کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی اور مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ، سیکرٹری بلدیات نجم شاہ، ڈی جی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، سی ای او امن اور ورلڈ بینک کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کے لاڑکانہ میں ٹراما سینٹر اور ریسکیو 1122 بھی 30 مئی تک شروع کیا جائے گا، صوبے کے دیگر ڈویڑن اور اضلاع میں بھی ریسکیو 1122 شروع کیا جائے گا۔انڈس ہائی وے اور موٹر وے پر ہر 50 کلو میٹر پر ایمبولینس، فائر بریگیڈ اسٹیشن بنائے جائیں گے، ریسکیو 1122 کے آپریشنل ہونے کے بعد ایمبولینس کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ بھی ریسکیو 1122 کے تحت کام کرے گی۔

اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کے تحت کراچی میں 50 ایمبولینس سے 30 مئی کو آپریشن شروع کیا جائے گا، کراچی میں انفراسٹرکچر کی بحالی، ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے بعد ریسکیو 1122 بھی شروع کر رہے ہیں، کراچی میں ہر 10 کلومیٹر پر کویک ریسپانس سینٹر بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں