کرسٹیانو رونالڈو

رونالڈو کا کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے کیلئے طبی آلات کا عطیہ

لسبون(عکس آن لائن)اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے طبی آلات عطیہ کیا ہے۔خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے طبی آلات پرتگال کے دارالحکومت لسبون کے سینٹا ماریہ اسپتال اور پورٹو کے سینٹو انتونیو اسپتال کو عطیہ کیے،

ساتھ ہی ان کے ایجنٹ جارج مینڈس نے بھی اس کارخیر میں حصہ لیا ہے۔ لسبون اسپتال انتظامیہ کے مطابق رونالڈو کی جانب سے عطیہ کیے گئے آلات میں اسپتال کے لیے 10 بستر، وینٹی لیٹرز، دل کی مانیٹرنگ مشین، انفیوڑن پمپس اور سرنجز لی گئی ہیں جس کے لیے رونالڈو کے شکر گزار ہیں۔دوسری جانب سینٹو اسپتال کونسل کے صدر باربوسا کا کہنا تھا کہ ہم تہہ دل سے رونالڈو کے اس کار خیر میں قدم بڑھانے پر مشکور ہیں،

یہ ملک کی موجودہ صورتحال میں کافی مددگار ہے جس کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ پرتگال کے وزرات صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 2 ہزار 362 ہے اور اب تک 29 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔کورونا وائرس دنیا کے 197 ممالک تک پھیل گیا جس کی لپیٹ میں اب تک 4 لاکھ 22 ہزار افراد آچکے ہیں جب کہ لاک افراد کی تعداد 18 ہزار 892 ہو گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکا وبا کا مرکز بن سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں