روشن ڈیجیٹل

روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں اگست میں 18 کروڑ ڈالر سے زائد جمع کرائے گئے، اسٹیٹ بینک

کراچی (عکس آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ اگست میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں 18 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے جبکہ 15 ہزار 388 نئے اکاونٹس کھولے گئے۔روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار 732 ہوگئی ہے، روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں اگست تک 4 ارب 98 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں کے ذریعے ایک ارب 46 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں کی گئی۔مرکزی بینک نے کہا کہ نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس میں ایک ارب 51 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ میں 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں