روشن ڈیجیٹل

روشن ڈیجیٹل اکاونٹ،ایک دن میں 5 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم جمع کروانے کا نیا ریکارڈ قائم

اسلام آ باد (عکس آن لائن) روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ایک دن میں 5 کروڑ ڈالرز سے زیادہ رقم جمع کروا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے جو کہ ایک دن میں اب تک جمع ہونے والی سب سے زیادہ رقم ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں اب تک جمع ہونے والی رقم کا حجم 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں