روسی خطرے

روسی خطرے کے مقابل یورپ میں نیٹو کی اضافی کمک کا اعلان

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن نے یورپ میں نیٹو فورسز کی قوت میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ نیٹوکسی بھی طرف سے درپیش خطرات کے لیے تیار ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق نیٹو کی سربراہ کانفرنس سے خطاب کے دوران جوبائیڈن کا کہنا تھاکہ نیٹو اتحاد کی جتنی آج سے پہلے ضرورت تھی آج اس سے بھی زیادہ ضرورت ہے۔ اسے تمام سمتوں میں پہلے سے زیادہ مضبوط بنایا جائے گا اور زمین، فضا اور سمندر سب میدانوں کے لیے اسے پہلے سے زیادہ مضبوط کیا جائے گا ۔انہوں نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینس سٹولٹن برگ کے ساتھ میٹنگ کے موقع پر کہا کہ کہ نیٹو میں اضافی فوج شامل کر دی گئی ہیں۔ امریکی فلیٹ یو ایس ڈسٹرائر کو پہلے سے زیادہ تگڑا بنایا گیا ہے۔

یہ تعداد سپین میں بڑھا کر اب چار فلیٹ سے چھ فلیٹ کر دی گئی ہے۔صدر جوبائیڈن نے مزید کمک کے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پولینڈ میں پانچویں فوجی کور کا مستقل ہیڈ کوارٹرز ، رومانیہ میں ایک اضافی بریگیڈ جو تبدیل ہوتا رہے گا۔ اس میں 3000جنگ باز فوجیوں کے علاوہ 2000 فوجیوں کی اضافی نفری بھی شامل ہے۔جبکہ بالٹک ریاستوں میں روٹیشن کی بنیاد پر تبدیل ہوتی رہنے والی فورس بڑھا دی گئی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ایف 35 سٹیلتھ طیاروں کے دو اضافی سکوارڈن برطانیہ کے لیے ڈیپلائے کرنے کے بارے میں بتایا ۔ اسی طرح انہوں نے جرمنی اور اٹلی کے دفاع کے لیے بھی فضائی دفاع کی صلاحیت سمیت دیگر استعداد کے اضافے کا بتایا ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر یہ اعلا ن کر رہے ہیں کہ نیٹوکسی بھی طرف سے درپیش خطرات کے لیے تیار ہے۔

خواہ یہ خطرہ کسی بھی طرف سے ہو اور کسی بھی قسم کا ہو ، ہم اس کے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے روسی صدر پوٹن کا نام لیتے ہوئے کہاکہ اس نے یورپ میں امن کو تہہ و بالا کردیا گیا ہے اور حکمرانی کے سب اصولوں پر حملہ آور ہو گیا ہے۔ امریکا اور اس کے اتحادی آگے بڑھنے جا رہے ہیں۔ ہم اس لیے آگے بڑھ رہے ہیں کہ ہم یہ ثابت کر سکیں کہ نیٹو کی آج پہلے سے بھی زیادہ ضرورت ہے۔ اس موقع پر امریکی صدر نے دو غیر جانبدار ممالک فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو ممبر شپ کی درخواستوں کے قبول کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا روس کی یوکرین پر چڑھائی الٹی اس کے اپنے خلاف ثابت ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ بعینہ وہ ہے جو وہ نہیں چاہتا تھا اور یہ بعینہ ہے وہ جو یورپ کے تحفظ کی ضمانت بن چکا ہے۔” اس پر نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ نیٹو میں توسیع پوٹن کی امیدوں کے بالکل بر عکس ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں