اداکارہ ثنا

روزانہ ورزش کرنے والا جلد بوڑھا نہیں ہوتا’ ثنا

لاہور(عکس آن لائن )نامور اداکارہ ثنا نے اپنے یوٹیوب چینل پر مختلف پروگراموںکے ساتھ ایکسر سائز کا خصوصی سیگمنٹ بھی شروع کر دیا ۔ ادکارہ ثنا نے اپنا یوٹیوب چینل بنا رکھاہے جس پر وہ مختلف پروگرام پیش کرتی ہیں ۔ثنا جو خود بھی ایکسر سائز کی شوقین ہیں اب انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر بھی ایکسر سائز کا خصوصی سیگمنٹ شروع کیا ہے جس میںٹریننگ دیتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ ثنا نے کہا کہ ایکسر سائز انسان کے لئے بہت ضروری ہے ، یہ انسان کو چاق وچوبند رکھتی ہے اوراس سے انسان جلد بوڑھا بھی نہیںہوتا ۔انہوں نے کہا کہ روزانہ ایکسرسائز کرنے والے دوسروں سے زیادہ ہشاش بشاش اور خوبصورت نظر آتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں