روبوٹ

روبوٹ ایک نئی دنیا تشکیل دے رہے ہیں,، چینی میڈ یا

بیجنگ (نمائندہ عکس) کچھ عرصہ قبل چین کے ساحلی شہر وے ہائی میں ایک لڑکا سمندر میں تیراکی کر رہا تھا کہ تیز ہوا اور لہروں کی وجہ سے وہ کنارے پر نہیں لوٹ سکا۔ ایسے میں وہ انتہائی خطرناک صورتحال سے دوچار تھا۔ مقامی پولیس نے خطرے کی اطلاع موصول ہوتے ہی میرین ریسکیو روبوٹ کو فوری طور پر فعال کیا اور اس لڑکے کو کامیابی سے بچایا۔

ہماری زندگی کے مختلف مناظر میں، زیادہ سے زیادہ روبوٹ سامنے آ رہے ہیں،اور وہ خاموشی سے ہماری زندگیوں کو بدل رہے ہیں۔ ریستورانوں میں فوڈ ڈیلیوری روبوٹس، ہسپتالوں کے ہالوں میں کنسلٹنٹ روبوٹس ، دفتری عمارتوں میں صفائی کرنے والے روبوٹس وغیرہ ۔اس کے علاوہ روزمرہ زندگی سےدور مناظر جیسے پروڈکشن لائنز، تعمیراتی جگہوں اور یہاں تک کہ آگ لگنے جیسے خطرناک مناظر میں روبوٹس انسانوں کی جگہ بہت سی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔یہ کہا جا سکتا ہے کہ روبوٹس انسانوں کے تصورات میں رنگ بھرتے ہوئے ایک نیا مستقبل بنانے میں مدد کر رہے ہیں۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ سائنس فکشن فلموں کے تصورات روبوٹس کی وجہ سے حقیقت بن رہے ہیں۔

18 تاریخ سے بیجنگ میں جدید ترین عالمی روبوٹ ٹیکنالوجی کا میجک شو منعقد کیا جائے گا ۔ 2022 کی عالمی روبوٹ کانفرنس 18 سے 21 اگست تک بیجنگ میں منعقد ہوگی۔ اس کانفرنس میں 15 ممالک اور خطوں سے 300 سے زیادہ ممتاز مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جو روبوٹکس کے شعبے میں جدید کامیابیوں اور ترقی کے رجحانات کا اشتراک کریں گے۔ یہ کانفرنس ورلڈ روبوٹ کانفرنس فورم، ورلڈ روبوٹ ایکسپو، ورلڈ روبوٹ مقابلہ اور تھیم سمٹ کی ایک سیریز، موضو

اپنا تبصرہ بھیجیں