مالیاتی خسارہ

رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 2560 ارب روپے تک پہنچ گیا،وزارت خزانہ

کراچی(عکس آن لائن) رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 2560 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے مالیاتی آپریشنز سے متعلق رواں مالی سال کے 9 ماہ کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 2560 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ جولائی تا مارچ مالیاتی خسارہ بلحاظ جی ڈی پی 4 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔گزشتہ مالی اسی عرصے میں مالیاتی خسارہ 1650 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رواں مالی سال کل اخراجات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 1621 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔رواں مالی سال 8429 ارب روپے کل اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا جو گزشتہ مالی سال 6808 ارب روپے تھے۔

جاری اخراجات میں بھی 1293 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جولائی تا مارچ حکومت نے قرضوں کی ادائیگی پر 2118 ارب روپے خرچ کیے۔ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں دفاعی بجٹ میں 98 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔جولائی تا مارچ حکومتی ریونیو 5874 ارب روپے رہا جو گزشتہ مالی سال 4992 ارب روپے تھا۔ ایف بی آر محصولات سمیت صوبوں کے ریونیو میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں