رنبیر کپور

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے گھر میں رشی کپور کیلئے خاص کمرہ مختص

ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ کی معروف اداکارجوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے نئے گھر میں آنجہانی رشی کپور کیلئے ایک خاص کمرہ ہوگا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے اپنے شوہر، اداکار رشی کپور کی یاد میں ان کے سامان کو انتہائی احتیاط اور محبت کے ساتھ محفوظ کرکے رکھا ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کمرے میں آنجہانی اداکار کی پسندیدہ کرسی،

کتابوں کی الماری اور ان کا وہ تمام سامان ہوگا جو انہیں پسند تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ گھر بلند و بالا عمارتوں میں پہلا ایسا گھر ہوگا جس میں درجہ حرارت پر قابو پانے والے سوئمنگ پول، اوپن ایئر ایمفی تھیٹر اور دیگر جدید سہولیات سمیت تمام پرتعیش سہولیات ہوں گی۔یہ جوڑی پہلی بار آیان مکھرجی کی فلم برہمسترا میں ایک ساتھ نظر آئیگی جس میں ان کے ہمراہ اداکار امیتابھ بچن بھی اداکاری کرتے نظرآئیں گے۔فلم برہمسترا کو رواں سال ستمبر میں سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں