شہبازشریف

رمضان شوگر ملز کیس، شہبازشریف لاہور کی احتساب عدالت میں پیش

لاہور(نمائندہ عکس) رمضان شوگر ملز کیس میں وزیراعظم شہباز شریف لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سی سی پی او کو کیس کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ احتساب عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی، شہباز شریف نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی، ان کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر وکیل نے دلائل کے مکمل کئے۔

شہباز شریف کے وکیل نے استدعا کی کہ شہباز شریف کے نمائندے محمد نواز کو انکی جانب سے حاضری کے لیے مقرر کیا جائے ،شہباز شریف وزیراعظم پاکستان ہیں انہوں نے کبھی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کیا۔ نیب کے پراسکیوٹر نے شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست کی مخالفت کردی ، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو مستقل حاضری معافی دینے کی ٹھوس وجوہات نہیں ہیں،شہباز شریف کا حاضری معافی کی درخواست میں میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی نہیں دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں