نور بخاری

رمضان المبارک کی خصوصی ٹرانسمیشن کی پیشکش ہوئی تو ضرور غور کروں گی’ نور بخاری

لاہور(عکس آن لائن )شوبز کو خیر باد کہنے والی نور بخاری نے کہا ہے کہ اگر مجھے رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش ہوئی تو اس پر ضرور غور کروں گی،دین کا مطالعہ کرتی ہوں اور مجھے اس سے جو روحانی تسکین ملتی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔ ایک انٹر ویو میں نور بخاری نے کہا کہ جہاں دین کے حوالے سے محفل ہو اور مجھے مدعو کیا جائے تو ضرور شرکت کرتی ہوں ۔

امسال رمضان المبارک میں مجھے کسی ٹی وی چینل سے رمضان ٹرانسمیشن کیلئے پیشکش ہوئی تو میں ضرور غور کروں گی کیونکہ دین اسلام کے حوالے سے بات کرنا بھی سعادت ہے ۔ میں مکمل طو ر پر حجاب پہنتی ہوں اور اس کے ساتھ کسی پروگرام کی میزبانی کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات سے دعا ہے کہ وہ مجھے اپنی راہ پر گامزن رکھے او ریہ صرف اسی کی توفیق سے ممکن ہے ،میری کوشش ہے کہ میں خود بھی دین سیکھوں اور جو کچھ میرے علم میں ہو اسے دوسروں تک بھی پہنچائوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں