محمد عامر

رضوان کو اوپر لانے کیلئے فخر زمان کو قربان کیا گیا،محمد عامر

سڈنی (نمائندہ عکس)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ رضوان کو اوپر لانے کیلئے فخر زمان کو قربان کیا گیا۔آسٹریلیا میں جاری ٹ ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی اب تک کی پرفامنس انتہائی مایوس کن رہی ہے اور قومی ٹیم اپنے ابتدائی دونوں میچز ہارنے کے بعد سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے انتہائی مشکل صورت حال میں چلی گئی ہے۔قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ پیئر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے بابر اور رضوان اپنے کمفرٹ زون سے نکلنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔محمد عامر نے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے فخر زمان اوپن کرتا تھا لیکن جب مصباح الحق نے کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں تو انہوں نے رضوان سے اوپن کرایا اور اس وقت سے یہ سلسلہ چل رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ اچھا کھلاڑی کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کر سکتا ہے لیکن آپ ٹیم میں اپنی پوزیشن بچانے کے لیے کہتے ہیں کہ میں نمبر 5 پر بیٹنگ نہیں کر سکتا اور اس مقصد کے لیے فخر زمان کی قربانی دی گئی، ہمارے دونوں اوپنرز محدود ہیں اور وہ اپنے کمفرٹ زون سے نکلنا ہی نہیں چاہتے۔

اپنا تبصرہ لکھیں