کینولا

رایااقسام میں 75فیصدکینولااقسام میں 50فیصد پھلیوں کا رنگ بھورادانے سرخی مائل ہونے پر فصل کی برداشت کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن):زرعی ماہرین نے رایااقسام میں 75فیصدکینولااقسام میں 50فیصد پھلیوں کا رنگ بھورادانے سرخی مائل ہونے پر فصل کی برداشت کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار تیلداراجناس پرگہری نظررکھیں اور جونہی ریااقسام کی پھلیوں میں 75فیصد اور کینولااقسام میں 50فیصد پھلیوں کا رنگ بھورا اوران کے دانے سرخی مائل ہونے لگیں تو فصل کی فورا برداشت شروع کردیں تاکہ فصل کو کسی قسم کے نقصان یا موسمی اثرات سے بچایاجاسکے۔انہوں نے بتایا کہ رایا اورکینولا سمیت تیلدار اجناس کی دھیگر اقسام کی تیاری کے آخری مراحل میں مختلف بیماریاں اور کیڑے بھی ان پر حملہ آورہوسکتے ہیں.

جس سے فصل کو شدید نقصان پہنچ سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار وں کو اس مرحلہ میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے اسلئے اگرکسی جگہ پرکسی قسم کی بیماری یا کیڑے کاحملہ نظرآئے تو فوری طورپر زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف کے عملہ کی مددحاصل کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں