مفت ٹکٹ

راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے شائقین کو مفت ٹکٹ دینے کا فیصلہ

لاہور( عکس آن لائن)راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے شائقین کو مفت ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔پی سی بی نے زیادہ سے زیادہ شائقین کو اسٹیڈیم تک رسائی دینے کی غرض سے 4 جنرل اسٹینڈز مختص کرنے کی پلاننگ کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق مفت داخلے کی اجازت صرف شناختی کارڈ کے حامل افراد کو ہوگی، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 فروری سے کھیلا جائیگا۔پی سی بی نے اظہرعلی کی قیادت میں 16رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، مہمان ٹیم 5 فروری کو پاکستان پہنچے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں