حلیم عادل

رانا ثنااللہ نے رانا ثنا اللہ کا نام ای سی ایل سے نکال دیا،حلیم عادل

کراچی(نمائندہ عکس ) پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ نئی حکومت نے 150 افراد کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے، مجرموں کا ای سی ایل سے اپنے نام خود نکالنا قوم کیساتھ بدترین مذاق ہے۔

تحریک انصاف سندھ کے رہنما حیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ گذشتہ شب 150 کرمنلز موسٹ وانٹڈ کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا، نیب اور ایف آئی اے کو مطلوب ایسے لوگوں کے نام نکالے گئے جن پر اربوں روپے کے ڈاکے ڈالنے کا الزام ہے۔ ای سی ایل میں ان کے نام اس لئے ڈالے گئے تھے کہ کہیں یہ غریب عوام کا پیسہ لیکر باہر بھاگ نہ جائیں۔

انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ نے رانا ثنا اللہ کا نام ای سی ایل سے نکال دیا، جنہوں نے ملک کو لوٹا وہ ڈاکو آزاد ہوگئے۔

اہل وطن کو مخاطب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستانیو، یہ این آر او لیا اور دیا جارہا ہے، اب یہ نیب کو ختم کرکے پاکستان سے بھاگ جائیں گے، قوم ان ہتھکنڈوں کو پہچانے، یہ تماشہ ناقابل قبول ہے، عمران خان نے دوبارہ آنا ہے اس لیے یہ پہلے سے بھاگ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں