رابی پیرزادہ

رابی پیرزادہ نے لوگوں کو قرآن مجید کی آن لائن تعلیم دینا شروع کر د ی

لاہور(عکس آن لائن ) شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے خطاطی ،مصوری اور قرآن مجید لکھنے کے بعد لوگوں کو قرآن مجید کی آن لائن تعلیم دینا شروع کر د ی ۔ بتایا گیاہے کہ رابی پیرزادہ چالیس ہزار کے قریب لوگوں کو آن لائن قرآن مجید کی تعلیم دے رہی ہے اور وہ آٹھ پارے مکمل کر چکی ہیں۔ رابی پیرزادہ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیم دے کر مجھے جو روحانی خوشی ملی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ،

میری خدا کی ذات سے یہی دعا ہے کہ وہ مجھ سے ایسے ہی اچھے کام لے اور مجھے بہترین آخرت عطا کرے ۔انہوںنے کہا کہ میں یہ کام شہرت کے لئے نہیں بلکہ خدا کی خوشنودی کیلئے کرتی ہوں اور خدا کی ذات دلوں کے حال بہتر جانتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں