عائشہ عمر

ذاتی طور پر حلیمہ سلطان کو نہیں جانتی لیکن میں ان کے کام اور ان کی شخصیت کی بہت بڑی مداح ہوں’ ‘ عائشہ عمر

لاہور( عکس آن لائن)اداکارہ عائشہ عمر نے بتایا ہے کہ ترکی کی مشہور اداکارہ اسرابلگیچ المعروف حلیمہ سلطان نے سوشل میڈیا پر تمام پاکستانی اداکاراں میں صرف انہیں ہی فالو کررکھا ہے۔اداکارہ عائشہ عمر نے یہ بات ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔شو کے دوران احسن خان نے عائشہ عمر سے پوچھا حلیمہ سلطان نے انسٹاگرام پر آپ کو فالو کیا، یہ تعلق کیسے شروع ہوا؟ اس پر عائشہ عمر نے ہنستے ہوئے جواب دیا انہیں خود بھی نہیں معلوم کہ یہ معجزہ کیسے ہوا۔

بعدازاں عائشہ عمر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا میں ذاتی طور پر حلیمہ سلطان کو نہیں جانتی لیکن میں ان کے کام اور ان کی شخصیت کی بہت بڑی مداح ہوں۔عائشہ عمر نے مزید کہا حلیمہ سلطان نے کسی پاکستانی کو انسٹاگرام پر فالو نہیں کیا میں پہلی پاکستانی اداکارہ ہوں جسے انہوں نے انسٹاگرام پر فالو کیا۔ شاید حلیمہ سلطان کو میرا کام یا میری کوئی بات اچھی لگی ہوگی۔عائشہ عمر نے ازراہ مذاق کہا شاید انہوں نے میرا ڈرامہ بلبلے دیکھا ہوگا چھپ کر اور انہیں وہ ڈرامہ اتنا اچھا لگا ہوگا کہ انہوں نے مجھے انسٹاگرام پر فالو کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں