mulla-jutt

دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے عالمی سطح پر ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا

کراچی(عکس آن لائن) پاکستان کی مہنگی ترین فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے معروف ٹی وی شو مس مارویل کو شہرت کے معاملے میں پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے سرچ انجن پر سنہ 2022ء میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے مواد کی فہرست جاری کردی۔گوگل کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ کو صارفین نے سب سے زیادہ سرچ کیا جبکہ دوسرے نمبر پر معروف ڈرامہ مس مارویل رہا۔

علاوہ ازیں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی فہرست میں بلیک ایڈم، تھور لو اینڈ تھنڈر، ڈاکٹر اسنٹریج بالترتیب تیسرے چوتھے پانچویں نمبر پر رہا جبکہ پاکستانی فلم لندن نہیں جاؤں گا فہرست میں ساتویں اور قائد اعظم زندہ باد آٹھویں نمبر پر رہی۔فہرست میں ساتویں نمبر پر ہالی ووڈ فلم دی بیٹ میل رہی جبکہ نویں نمبر پر پاکستانی ڈرامہ صنف آہن اور دسویں پر ہاؤس آف دی ڈریگن نے جگہ بنائی۔واضح رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستانی انڈسٹری کی وہ واحد فلم ہے جو اب تک 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں