مولا جٹ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ روز نت نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے

کراچی (عکس آن لائن)جیو فلمز کی پیشکش لاشاری فلمز اور انسائیکلو میڈیا کا شاہکار دی لیجنڈ آف مولا جٹ روز نت نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ اب تک دنیا بھر سے ٹوٹل 133 کروڑ روپے کی آمدنی کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پاکستان میں 40 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔برطانیہ میں باکس آفس پر اس فلم کا چرچا ہے صرف 1 دن میں 1 کروڑ روپے سے زائد کما کر ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔اسی سال کی کامیاب بھارتی فلم RRR کی مجموعی آمدنی 25 کروڑ 12 لاکھ کے مقابلے میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے 17 دن میں 25 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد کما کر اسے مات دیدی ہے اور ابھی فلم باقی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں