وزیر اعظم عمران خان

دہشتگردی کی لعنت کو دوبارہ اٹھنے نہیں دینگے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بزدلانہ دہشت گرد حملہ قابل مذمت ہے، دہشت گردی کی اس لعنت کو دوبارہ اٹھنے نہیں دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز کوئٹہ دھماکے میں معصوم جانوں کے نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری قوم نے دہشتگردی کو شکست دیتے ہوئے بڑی قربانیاں دی ہیں ،ہم بیرونی اور اندرونی تمام خطرات سے ہوشیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں