رنویر سنگھ

دپیکا میرے گھر کی’لکشمی’ ہے، رنویر سنگھ

ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ اہلیہ، اداکارہ دیپیکا پڈوکون ان کے گھر کی لکشمی ہیں۔ رنویر سنگھ نے اپنی آنیوالی فلم ‘جیش بھائی جوردار’ کے گانے ‘فائر کریکر’ کو لانچ کرنے کیلئے منعقد کی گئی تقریب میں اپنی اہلیہ دیپیکا پڈوکون کی تعریفوں کے پْل باندھ دیئے۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر فلم ‘جیش بھائی جوردار’ کے گانے کی لانچ کی تقریب سے رنویر سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں اداکار کو اپنی اہلیہ، اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے بارے میں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ’لکی تو میں ہوں کیونکہ میرے گھر میں لکشمی ہے’۔اْنہوں نے کہا کہ’جب سے میری لائف میں آئی ہے جو پٹڑی پکڑی ہے وہ مجھے منزل تک لے کر گئی ہے’۔رنویر سنگھ نے کہا کہ دیپیکا پڈوکون 2012 میں ان کی زندگی میں آئی تھیں اور اب اس ساتھ کو پورے 10 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں