اسلام آباد (عکس آن لائن) دو روزہ وقفے کے بعد ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے درمیان مقابلہ ہوگا ، محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔
شیڈو ل کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منگل کو اور بدھ کو کوئی میچ نہیں کھیلا گیا اور دو روزہ وقفے کے بعد آج پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کھیلا جائیگا ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام سات بجے شروع ہوگا ۔رینمور مارٹینیز اور طارق رشید(آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)،ثاقب خان (فورتھ امپائر) اور روشن ماہانامہ (میچ ریفری) کے فرائض سر انجام دینگے ۔