بیجنگ سرمائی پیرا لمپکس

دونوں پیروں سے محروم کوہ چومو لانگ ما کو سر کرنے والا عظیم چینی اتھلیٹ

بیجنگ (عکس آن لائن)بیجنگ سرمائی پیرا لمپکس کا شعلہ وصول کرنے کی تقریب دیوار چین پر منعقد ہوئی۔ جس میں کوہ چومو لانگ کی چوٹی پر پہنچنے والے دونوں ٹانگوں سے محروم پہلے چینی اتھلیٹ شابویو بھی شریک تھے۔ وہ اس ریلے کے پہلے مشعل بردار بنے ۔

1975 میں، 26 سال کی عمر میں شا بو یو نے پہلی بار کوہ چومو لانگ ما کو سر کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران اپنے ساتھی کی مدد کرتے ہوئے سخت سردی کی وجہ سے وہ اپنی دونوں ٹانگیں گنوا بیٹھے ۔

اس صور ت حال نے نوجوان شابو یو کو شدید مایوس کر دیا ۔ تاہم ایک سال بعدطبی ماہرین سے مشورے کے بعد ان کو بتایا گیا کہ مصنوعی ٹانگیں لگانے کے بعد وہ نہ صرف ایک صحت مند انسان کی طرح زندگی گزار سکتے ہیں بلکہ دوبارہ پہاڑوں پر بھی چڑھ سکتے ہیں۔

اس کے بعد سے 40 سے زیادہ سالوں میں، شا بو یو نے چار بار کوہ چومولانگ ما کو سر کرنے کی کوشش کی ، وہ چار بار ناکام ہوئے مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور مسلسل کوششیں جاری رکھیں ۔ 2018 میں شابویو نے پانچویں بار مہم جوئی کی اور آخر کار کامیابی کے ساتھ کوہ چومو لانگ ما کی چوٹی پر پہنچ گئے ، وہ مصنوعی ٹانگوں کے ساتھ اس چوٹی کو سر کرنے والے پہلے چینی کوہ پیما بن گئَے ۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ کوہ چومو لانگ ما کو سر کرنے والے دنیا کے معمر ترین خصوصی شخص بھی بن گئے۔ انہوں نے 69 برس کی عمر میں کوہ چومو لانگ ما کو سر کیا۔

بیجنگ سرمائی پیرا لمپکس کے انعقاد کے موقع پر شا بو یو نے امید ظاہر کی کہ چین میں خصوصی افراد کے لئے پیرالمپکس کے انعقاد سے برف کے کھیلوں کی وسیع تر ترقی کو فروغ ملے گا۔”مجھے امید ہے کہ ہر کوئی برف کے کھیلوں میں حصہ لے سکتا ہے۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں