دلیپ کمار

دلیپ کمار کیساتھ فن کا ایک ادارہ بھی دْنیا سے رخصت ہوگیا ‘ امیتابھ بچن

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کی دْنیا میں بِگ بی کے نام سے مشہور سینئر اداکار امیتابھ بچن نے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلیپ کمار کے ساتھ فن کا ایک ادارہ بھی دْنیا سے رخصت ہوگیا ہے۔امیتابھ بچن نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں اْنہوں نے کہا کہ ‘آج دلیپ کمار کے ساتھ فن کا ایک ادارہ بھی چلا گیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ ‘جب بھی بھارتی سینما کی تاریخ لکھی جائے گی، وہ ہمیشہ ‘دلیپ کمار سے پہلے اور دلیپ کمار کے بعد’ہوگی۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ ‘میری دْعا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں دلیپ کمار کے اہلخانہ اور عزیزوں کو صبر و جمیل عطا ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں