دالوں کی درآمدات

دالوں کی درآمدات میں فروری کے دوران نمایاں اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) فروری 2020ء کے دوران ملک میں دالوں کی درآمدات میں گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق فروری 2020ء میں دالوں کی درآمدات پر63.13 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف کیا گیا،

یہ شرح گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 95.93 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں دالوں کی درآمدات پر32.22 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہواتھا۔واضح رہے کہ پاکستان دالوں کی ملکی ضروریات کو پوراکرنے کیلئے ہرسال بڑی تعداد میں دالیں درآمد کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں