شہباز شریف

خواجہ آصف اور احسن اقبال کی ضمانت تصدیق ہے کہ کوئی کرپشن نہیں ہوئی،شہباز شریف

لاہور (عکس آن لائن ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ لیگی رہنماوں کی ضمانتوں کے فیصلے کرپشن کے خلاف مسلم لیگ ن کے مقف کی تصدیق ہیں۔

شہباز شریف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ خواجہ آصف اور احسن اقبال کی ضمانت کے فیصلے تصدیق ہیں کہ کوئی کرپشن نہیں ہوئی۔ صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا عدالتی فیصلوں نے ثابت کیا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے سیاسی انتقام کے لیے اپوزیشن پر مقدمات بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں