عارف لوہار

خدا کی ذات نے ہمیں دنیا میں کسی مقصدکیلئے بھیجا گیا ہے لیکن بد قسمتی سے ہم غفلت میں پڑے ہوئے ہیں ‘ عارف لوہار

لاہور(عکس آن لائن) معروف فوک گلوکار عارف لوہارنے کہا ہے کہ کسی کا دل جیتنا آسان کام نہیں ہوتا اور میرے خیال میں درویش صفت انسان ہی اس میں کامیاب ہو سکتا ہے ،جو لوگ کسی کا دل جیتتے ہیں انہیں خدا کی ذات نے خصوصی وصف عطا کر رکھا ہوتا ہے ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے کہا کہ کوئی شخص ہر کسی کا دل نہیں جیت سکتا اور جو لوگ ایسا کر سکتے ہیں وہ یقینا درویش صفت لوگ ہوتے ہیں۔میری بھی خواہش ہوتی ہے کہ میں ہر کسی کے دل میں اپنی جگہ بنائوں اور اس کے لئے عاجزی سے رہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات نے ہمیں دنیا میں کسی مقصدکیلئے بھیجا گیا ہے لیکن بد قسمتی سے ہم غفلت میں پڑے ہوئے ہیں ۔ہم سب کو اپنا احتساب کرنا چاہیے اور اسی سے ہم اپنی آخرت بھی سنوار سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں