نرگس

خدا کی ذات نے جسے بھی وسائل دئیے ہیں اسے سوشل سر گرمیاں کرنی چاہئیں’ نرگس

لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکارہ نرگس نے کہا ہے کہ خدا کاقرب حاصل کرنے کے لئے عبادت کے ساتھ اس کی مخلوق سے محبت انتہائی ضروری ہے ، خدا کی ذات نے جسے بھی وسائل دئیے ہیں اسے سوشل سر گرمیاں کرنی چاہئیں۔

ایک انٹر ویو میں نرگس نے کہا کہ خدا کی ذات نے انسان کو اپنی عبادت اوربندگی کے لئے پیدا کیا ہے اور اس کے ساتھ حقوق العباد کی بھی سختی سے تلقین کی گئی ہے ، خدا کی ذات نے ہماری جو بھی ذمہ داریاں لگائی ہیں ہمیں اس میں کوتاہی اور غفلت نہیں کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کو راضی رکھنا ہے اور اس ذات کا قرب حاصل کرنا ہے تو پھر بغیر کسی غرض او رلالچ کے دوسروں کے کام آیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں