شیخ رشید

خدا خیر کرے اب آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کی کمان سنبھال لی ہے، شیخ رشید

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے، انہیں صرف اپنے کیسز کے ختم کرانے کی فکر ہے غریبوں کی نہیں، خدا خیر کرے اب آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کی کمان سنبھال لی ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ عنقریب بجلی میں اضافے کا تیسرا کرنٹ لگے گا، ملک کی فارن ترسیلات، فارن ریزرو اور روپے کی گراٹ کی کمی کی انہیں کوئی فکر نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب کے ایک صوبے میں 2 اسمبلیوں کے اجلاس ہورہے ہیں، پنجاب میں 20 منحرف اراکین کا الیکشن 1 ووٹ کی اکثریتی حکومت کا فیصلہ کرے گی۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ حالات جتنے تیزی سے خراب ہورہے ہیں اس پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں