سراج الحق

خاندان میں عورت کا بنیادی اور کلیدی کردار ہے، سراج الحق

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ خاندان میں عورت کا بنیادی اور کلیدی کردار ہے۔

سراج الحق نے 8 مارچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے 1400سال قبل عورت کو اس کا جائز مقام دلوایا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے 14سو سال قبل اپنے پیروکاروں کو عورت کے تحفظ کا حکم دیا، یورپ و مغرب کو پہلی بار 1911میں عورت کے حقوق کا خیال آیا۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ خاندان میں عورت کا بنیادی اور کلیدی کردار ہے، عورت محفوظ ہو تو خاندان مستحکم ہوتا ہے، صرف اسلام عورت کی عزت و آبرو اور وراثت کے حقوق کا محافظ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں